سینیٹر مشاہد اللہ کی سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی : شیخ آفتاب 

Feb 20, 2021

 حضرو(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ سینٹر مشاہد اللہ خان کی سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وہ جمہوریت پسند انسان تھے انہوںنے ہمیشہ آمریت کے خلاف آواز اٹھائی ،ہر مشکل وقت میں قیادت کیساتھ کھڑے رہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ آفتاب احمد نے سنیئر راہنما سنیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی پارٹی اور پاکستان کی سیاست کیلئے خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا وہ ایک جمہوریت پسند شخصیت تھے انہوںنے کہا کہ سنیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات پر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان کیلئے صدمہ ہے مرحوم انتہائی زیرک سیاست دان تھے جنہو ں نے پارٹی کیلئے ہمیشہ گراں قدر خدمات سرانجا م دیں اور کڑے سے کڑے وقت میں جواں مردی بے باکی سے پارٹی کیساتھ کھڑے اور پارٹی کے مخلص ترین راہنمائوں میں تھے انہوںنے کہا کہ سنیٹر مشاہد اللہ خان مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا اور یاد رکھا جائے گا ان کی وفات سے پید ہونیولا خلاء کبھی پر کرنا ممکن نہیں پاکستان کی سیاست مرحوم کی وفات سے بعد ایک جمہوری آواز سے محروم ہو گئی شیخ آفتا ب احمد نے سنیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

مزیدخبریں