سالانہ اجلاس میں آن لائن شرکت  کیلئے سہولت دی جائے ،SECP

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے  لسٹڈ کمپنیوں  کے شراکت داروں کو کمپنیوں کے سالانہ اجلاس عام میں آن لائن شرکت کی سہولت مستقل بنیادوں پر فراہم کر دی ہے۔ اس حوالے سے ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر میں تمام لسٹڈ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سالانہ اجلاس عام میں ممبرز کو اجلاسوں میں آن لائن شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے انتظامات کو یقینی بنائیں اور یہ سہولت اب کمپنیوں کے شراکت داروں کو مستقل بنیادوں پر دستیاب ہو گی۔ گزشتہ سال ایس ای سی پی نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران لسٹڈ کمپنیوں کے سالانہ اجلاس عام کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ممبران کو سالانہ اجلاسوں میں آن لائن شرکت کی اجازت دی تھی۔ اور کمپنیوں کو اس حوالے سے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ممبران کو اجلاسوں میں آن لائن شرکت کی سہولت سے، اجلاسوں میں شرکت نہایت آسان ہو گئی اور سا لانہ اجلاسوں میں اراکین کی شرکت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا۔  

ای پیپر دی نیشن