سرمایہ کاری میں 23 ارب85 کروڑ کااضافہ

Feb 20, 2021

کراچی( اے پی پی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںرواںکاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کوکاروبار حصص میں تیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای 100  انڈیکس 84.91پوائنٹس کے اضافے سے 46227.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ 49.39  فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںمارکیٹ کے سرمائے میں  23  ارب  85کروڑروپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 20.21 فیصد زائد رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 23  ارب  85 کروڑ 63 لاکھ 83 ہزار 236 روپے  بڑھ کر 83 کھرب 16 ارب 81 کروڑ 53 لاکھ 11 ہزار 830 روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعہ کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرزعمل اپنایا گیا جس کے باعث اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 46116.57پوائنٹس کی نچلی اور 46378.40پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا لیکن مجموعی طور پر مثبت رجحان غالب آگیا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 84.91 پوائنٹس کے اضافے سے46227.65پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں  415کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 205کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 200 میں کمی اور 10 میں استحکام رہا۔جمعہ کو 69 کروڑ 48 لاکھ 15 ہزار 584 شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز جمعرات کو 57 کروڑ 79 لاکھ 54 ہزار 595 حصص کے سودے ہوئے تھے۔

مزیدخبریں