نواب شاہ (نامہ نگار)سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات اور چیف سیکرٹری سندھ کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد ابرار احمد جعفر نے ضلع میں موجود وفاقی و صوبائی محکموں،یونیورسٹیز اور دیگر سرکاری اداروں سے سرکاری زمینوں و املاک پر غیر قانونی قبضوں کی تفصیلات طلب کرلی جاری کردہ خط میں تمام اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہیں کہ ڈپٹی کمشنر آفیس کی جانب سے دئے گئے پروفارمہ پر اپنے اداروں کی زمینوں اور دیگر املاک پر غیر قانونی قبضوں کے متعلق مکمل تفصیلات فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفیس کو ارسال کریں تاکہ ان غیر قانونی قبضوں کو ختم کرانے کیلئے کاروائی کی جاسکے اور یہ تفصیلات چیف سیکریٹری سندھ اور سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش کئے جاسکیں جاری کردہ خط میں تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہیں کہ وہ غیر قانونی قبضوں کی مکمل تفصیل کے ساتھ اجلاس میں شرکت کریں تاکہ غیر قانونی قبضے خالی کرانے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا جاسکے۔
سرکاری املاک پرقبضوں کی تفصیلات طلب
Feb 20, 2021