مٹھی (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر قومی حلقہ 221 میاں محمد شاہد نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر قومی حلقہ 221اور رٹرننگ آفیسر کے دفتر شکایتی سیل قائم کئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر اور رٹرننگ آفیسر کے دفاتر جو کہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس مٹھی میں قائم کئے گئے ہیں ضمنی انتخابات کے حوالے سے مسائل کے فوری حل اور شکایات کا فوری ازالہ کرنے کیلئے کمپلینٹ سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیس کے شکایتی سینٹر کے انچارج محمد عمران جس کا رابطہ نمبر 0232-920060, موبائل نمبر: 0310-1334166 اور رٹرننگ آفیس کے شکایتی سینٹر کے انچارج الیکشن آفیسر عبدالحفیظ جس کا رابطہ نمبر: 0232-920061موبائل نمبر: 0312-3366855, 0300-0991835 پر شکایت کے ازالے کیلئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
این اے 221: ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں شکایتی سیل قائم
Feb 20, 2021