تھر میں سرکاری عملے کو  الرٹ رہنے کا حکم

مٹھی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوھو نے قومی حلقے 221کے ضمنی انتخابات جو کہ 21 فروری کو ہوں گے کے متعلق آفس آرڈر جاری  کرتے ہوئے  ضلع تھرپارکر میں وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 19سے 23فروری 2021  ضمنی انتخابات کا مرحلہ پورا ہونے تک بغیر کسی اطلاع کے ہیڈ کوارٹر نہ چھوڑیں اور تمام عملے کے ساتھ اپنے دفاتر میں موجود رہیں۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون تھرپارکر کو ضمنی انتخابات کے انتظامات کی نگرانی کرنے کیلئے ہدایت کی ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ جاری کئے گئے آرڈر پر عمل درآمد کریں۔

ای پیپر دی نیشن