حکومت سندھ عزیز میمن کے ورثاء کوانصاف دلائے:صحافتی حلقے

Feb 20, 2021

محراب پور (نامہ نگار) حکومت سندھ نے شہید صحافی عزیز میمن کو بھلا دیا، پی پی پی کا کوئی رکن، عہدیدار تقریب میں شریک نہیں ہوا۔پولیس بھی مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ، تفصیلات کے مطابق  محراب پور میں شہید صحافی عزیز میمن کی پہلی برسی کی تقریب ہوئی جس میں صحافی نعمت کھڑو،محمد بچل ہنگورو،  قاضی ذولفقار،لالہ اسد پٹھان کے علاوہ کسی بڑی صحافتی تنظیم کے اہم رہنما میں شرکت نہیں کی اور نہ ہی سندھ حکومت کے کسی وزیر،منتخب نمائندوں ، پی پی پی عہدیدار نے شرکت کی،سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید ظفر علی شاہ، سابق رکن سندھ اسمبلی سید احمد شاہ ،محراب پور پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر منور احمد ملک، نیشنل پریس کلب محراب پور کے صدر راناندیم انجم سمیت ہالانی، کوٹری کبیر، خان واہن، لاکھاروڈ، کنڈیارو،بھریا سٹی، ٹھارو شاہ، پڈعیدن،نوشہروفیروز،مورو اور ضلع بھر سے صحافیوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب سے خطاب میں شہید عزیز میمن کے بھائی عبدالحفیظ میمن نے پولیس اور سندھ حکومت کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی سندھ حکومت،وزرا نے شہید کے قاتلوں کی گرفتار ی کا اپنا وعدہ وفا نہ کیا،پولیس جے آئی ٹی نے 15 دن میں مرکزی ملزم مشتاق سہتو کی گرفتار ی کا وعدہ پورا نہیں کیا ہے،آج عزیز میمن کی شہادت کو  ایک سال مکمل ہوگیا لیکن ہم انصاف کیلئے پریشان ہیں ۔

مزیدخبریں