کراچی(وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ میں کورنگی میں رفاعی پلاٹوں پر قبضوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،درخواست میں کہاگیاہے کہ پارکوں، کھیل کے میدانوں پر ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے قبضے ہورہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کے ڈی اے و دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیئے،سندھ ہائیکورٹ نے تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت دیدی۔