سائرن سے سندھ میں تعلیم کا معیار  بلند ہوگا،پروفیسر اقبال چوہدری

Feb 20, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ بلا فاصلہ وسیع تعلیمی پروگرام کے عنوان سے سندھ میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے سندھ انوویشن، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک (سائرن) صوبے کا اہم لرننگ پروگرام ہے جو حکومتِ سندھ اور بین الاقوامی مرکز کے ادارے ایل ای جے نیشنل سائینس انفارمیشن سینٹر نے باہمی طور پر تشکیل دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز کو آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں اکیڈمک ریسرچ کو کمرشلائز کرنے کے عنوان سے منعقدہ ایک روزہ ورکشات سے خطاب کے دوران کہی۔ ورکشاپ کا انعقاد سائرن اور ایل ای جے نیشنل سائینس انفارمیشن سینٹر کے باہمی تعاون سے ہوا۔

مزیدخبریں