ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستا ن مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کانفرنس زیر صدارت سید زاہد وقاص کشمیری ہوئی اپنے صدارتی خطاب میں سید زاہد وقاص کشمیری نے کہا کہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے کشمیریوں سے ہمارا ایمان اور دل کا رشتہ ہے عامر محمود نقشبندی نے کہا کہ پوری قوم اپنے کشمیری بہن بھایوں کے ساتھ ہیں دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیر انشاء اللہ پاکستان بن کر رہے گا اس موقع پر پروفیسر شہاب الدین،وزیر کاشمیری،عمران بلوچ،سعید بھٹی، عمرحیات بھٹہ، مرزا آصف،غلام شبحانی، نذر محمد،پرویز احمد و دیگر شریک تھے۔