ملتان‘ ٹھٹھہ صادق آباد (خبر نگار خصوصی‘ نامہ نگار) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج موسم جزوی طور پر ابرالود رہنے کا امکان ہے جمعہ کے روز ملتان میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 27 کم سے کم 11.5 بہاولپور زیادہ سے زیادہ 30.5 کم سے کم 9.5 رحیم یارخان زیادہ سے زیادہ 31 کم سے کم 10.4 خان پور زیادہ سے زیادہ 30.6 کم سے کم 11.6 بہاولنگر زیادہ سے زیادہ 26.5 کم سے کم 12 کوٹ ادو زیادہ سے زیادہ 28.2 کم سے کم 12.3 ڈی جی خان زیادہ سے زیادہ 28.2 کم سے کم 10.4 کروڑ لعل عیسن زیادہ سے زیادہ 26.5 کم سے کم 9.5 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹھٹھہ صادق آباد پل 14، پل پنجو پل 132, علی شیر واہن حسینہ چوک نواح کے علاقوں میں بھی گزشتہ روز شدید دھند چھائی رہی شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے سے ٹریفک روانی متاثر ہوئی جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
ملتان میں آج موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان‘ ٹھٹھہ صادق آباد میں دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر
Feb 20, 2021