خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں:دائودرضوی 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت رضائے مصطفے پاکستان صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے جمعۃ المبارک کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی دینی وملی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، 809  سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ان کی عظمت وشان میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے کہاکہ خواجہ معین الدین نے ساری زندگی اطاعت خداوندی اور رسول پاک ﷺ کی سنتو ں پر عمل کرتے ہوئے گزاری آپ نے نوے لاکھ غیر مسلموں کو کلمہ طیبہ پڑھاکر خدمت دین کا بہت بڑا فریضہ سرانجام دیا۔ حضرت خواجہ معین الدین نے غیر مسلموں کے رسوم ورواج کو ختم کرکے اپنے آقا ومولی ﷺ کے ارشادات و فرمودات کو عام کیا ۔

ای پیپر دی نیشن