این اے 75 میں تحریکِ انصاف میدان مار چکی ہے،فردوس عاشق

و زیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ این اے 75 میں ڈسکہ سے پاکستان تحریکِ انصاف میدان مار چکی ہے،الیکشن کمیشن آر او کو نتیجے کا اعلان کرنے کا حکم دے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 7 ہزار 827 ووٹوں کی برتری حاصل کر کے میدان مار چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی انتخابی نتائج روکنے کے لئے درخواست آئی ہے، ہر ہارنے والا اپنی شکست کی شرمندگی سے بچنے کے لئے اس طرح کے الزمات لگاتا ہے، جن پولنگ سٹیشنز کے نتائج تاخیر کا شکار تھے، ان کے رزلٹ واٹس ایپ پر آر او کو موصول ہوچکے۔ احسن اقبال، جاوید لطیف، کنیز جونیئر اور عطا تارڑ نے آر او کو یرغمال بنا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ آر او کو این اے 75 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان کرنے سے روکا جا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن سے متعلق تحفظات کو دور کیا جائے، قانونی طور پر نتیجہ حاصل کرنا اور جیت کااعلان کرنا پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نتیجے کا اعلان کر کے ہمیں اور عوام کو کرب سے نکالے، چوری کے بعد نون لیگ والے سینہ زوری کر رہے ہیں ، حلقے کے لوگوں نے نون لیگ سے بدلہ لے لیا ہے، امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن این اے 75 کے نتائج کا اعلان کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حلقے میں پی ٹی آئی جیت رہی ہے، ریٹرننگ افسر سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات تھے، الیکشن کمیشن آر او کو نتیجے کا اعلان کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن