امریکی گلوکارہ کم کارڈیشین نے اپنے شوہر کینئے ویسٹ کے خلاف طلاق کا کیس دائر کردیا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کم کارڈیشین نے اپنے ریپر شوہر کینے ویسٹ سے طلاق حاصل کرنے کے لیے مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے ۔اس جوڑے کی 7 برس قبل شادی ہوئی تھی جس سے ان کے 4 بچے بھی ہیں اور دونوں فنکار اپنے طور پر بہت حد تک کامیاب اور دنیا کے سب سے زیادہ مشہور ستاروں میں شامل ہیں ۔واضع رہے کہ کم کارڈیشین نے موبائل ایپس سے لے کر میک اپ تک کاروبار کے بہت سے دوسرے شعبوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور فوربس کا اندازہ ہے کہ اس کی ذاتی دولت تقریبا780 ملین ڈالر ہے جبکہ ان کے شوہر گریمی ایوارڈ یافتہ موسیقار کنیئے ویسٹ 15 سالوں سے ریپ میوزک کا سب سے بڑا نام رہے ہیں ۔
امریکی گلوکارہ کم کارڈیشن نے شوہر کے خلاف طلاق کا کیس دائر کر دیا
Feb 20, 2021 | 14:15