پی ایس ایل6 کی انرجی بڑھاتا ’لاہور قلندرز‘ کا ترانہ ریلیز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کا ترانہ بول قلندر پاکستان ریلیز کردیا گیا ہے۔لاہور قلندرز کا ترانے میں ابرارالحق نے اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا اور پی ایس ایل کی رونقوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

ابرار الحق نے ترانے کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی جسے پہلے روز ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔لاہور قلندرز کے ترانے کو شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ترانوں کی گیم تو قلندرز نے جیت لی ہے۔2 منٹ اور 43 سیکنڈ کی ویڈیو میں پی ایس ایل کے پچھلے سیزنز کے میچز میں لاہور قلندرز کے یادگار لمحات کو حصہ بنایا گیا ہے۔گلوکار ابرارالحق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ ترانہ آپ کے جوش و جذبے اور پی ایس ایل کی رونق میں مزید اضافہ کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن