لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت میں پیشی کے بعد کیپٹن(ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ کیس نہیں تھا بلکہ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پارلیمنٹ کے خلاف سازش کی گئی۔ ملکی معیشت اور عوام پس گئی ہے،ایک الیکشن چوری ہوا تو پٹرول 160 اور 168 کا ہو گیا یہ حکومت رہی تو پٹرول 200 پر جائے گا۔ سرکاری ملازم بھی تنخواہ سے گزارہ نہیں کر سکتے، مہینہ شروع بعد میں ہوتا ہے تنخواہ پہلے ختم ہو جاتی ہے۔ جرنلسٹ پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں پی ڈی ایم کے اجلاس میں جاؤں یا عدالتوں میں جاؤں۔