اسلام آباد(خبر نگار) رحمت للعالمین اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز اکرم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ، مذہبی سکالر ڈاکٹر انیس احمد کو چیئرمین نیشنل رحمت للعالمین اتھارٹی بنائے جانے کا امکان ہے ڈاکٹر اعجاز اکرم کو دسمبر 2021میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تین سال کیلئے اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق تین ماہ سے کم عرصے میں ہی انہیں عہدے سے فارغ کر دیا گیاہے ایڈیشنل سیکر ٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اعجاز اکرم نے استعفیٰ دے دیا ہے ، جب ان سے استعفیٰ کی وجوہات پو چھی گئیں تو ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ میں انہوں نے 'ذاتی وجوہات'کی بنا ء پر مستعفی ہونے کازکر کیا ہے زرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر اعجاز اکرم کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی جب ان سے اتھارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ انہیں کوئی ٹاسک ہی نہیں دیا گیا تو کارکردگی کیا ہو گی زرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر اعجاز اکرم کو مبینہ ناقص کارکردگی اور من پسند ممبران کی تعیناتی کی کوشش پر عہدے سے فارغ کیا گیا ہے زرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ممبران کے اجلاس میں بھی چیئرمین اتھارٹی نے شرکت سے معذرت کر لی تھی زرائع کے مطابق ممبران اور متعلقہ حکام کی شکایت اور رپورٹ پر چیئرمین کو فارغ کیا گیا ہے ۔