اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کہا ہے کہ ہمیں فکر لاحق ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کو کیسے ٹالا جائے۔ آسٹریا چانسلر کارل نی ہمر کو دورہ پاکستان کو دعوت دی ہے اور ان کے دورے کے منتظر ہیں۔ ہفتہ کو آسٹریا کے چانسلر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور اچھی بات چیت کے حوالے سے کئے جانے والے ٹویٹ کے جواب میں اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں نے آسٹریا کے چانسلر کو پاکستان مدعو کیا اور ان کے دورے پر انکے پرتپاک خیر مقدم کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں یہ فکر لاحق ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کیسے ٹالا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم شمالی علاقہ جات کی سیاحت کی ترقی کیلئے باہمی تعاون اور پاک آسٹریا فاخوشو لے (آئی ایایس ٹی) کی طرز پر ٹیکنالوجی کا اشتراک آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد جانے کا پروگرام بنا لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دورہ روس سے واپسی پر بہادر آباد کا دورہ کریں گے۔ گورنر سندھ، سینئر وزراء اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھی ہمراہ ہوگی۔ وزیر اعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو اپنے دورے کے بارے میں آگاہ کر دیا۔ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر بھی بات ہوگی۔