ملائیشیا: خاتون وزیر نے شوہروں کو نافرمان بیویوں کی پٹائی کا مشورہ دے دیا


کوالالمپور (نیٹ نیوز) ملائیشیا کی خاتون وزیر نے شوہروں کو نافرمان بیویوں کی پٹائی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ ملائیشیا کی وزیر برائے سماجی اور خانگی امور سیتی زیلا محمد یوسف نے سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان میں شوہروں کو بات نہ ماننے والی بیویوں کی پٹائی لگانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت سے نہ ماننے والی بیویوں  کی پٹائی لگائیں۔ انہوں نے مزید کہا اگر بیویاں سمجھانے پر بھی بات مانیں اور اپنا رویہ تبدیل نہ کریں تو پہلے 3 روز کے لئے انہیں چھوڑ دیں اور اگر پھر بھی ضد سے باز نہ آئے تو شوہر اس پر ہاتھ اٹھا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن