صومالیہ: الشباب کا ہوٹل پر  خود کش حملہ‘ سیاستدانوں سمیت 13 ہلاک 

موغادیشو (انٹرنیشل ڈیسک) صومالیہ میں ایک ریسٹورنٹ پر ہونے والے خود کش حملے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔  ایک ریسٹورنٹ میں سیاست دانوں اور سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد ایک تقریب میں موجود تھی۔ درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہیں جنھیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن