ڈسکہ (نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سا بق وفاقی وزیر خواجہ محمدآصف نے کہا کہ حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں 19 فروری 2021 کو ہونیوالاضمنی الیکشن خونی الیکشن تھا حلقہ این اے 75 ڈسکہ کی عوام نے آج کے دن پوری دنیا میں چور حکومت کو بے نقاب کردیا تھا یہ بہت بڑی جنگ تھی جو حلقہ این اے 75 ڈسکہ کی عوام نے اپنے ووٹوں کی طاقت سے آٹا چینی چور حکومت سے جیتی تھی اس الیکشن میں دو جانیں دہشت گرد حکومت کی بے حسی کی پروان چڑھ گئیں ان خیالات کااظہار انہوںنے ڈسکہ کلاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے سیدہ نوشین افتخار‘ ایم پی اے میاں ذیشان رفیق‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صد رمحمد افضل منشائ، سابق کونسلر اور لیگی رہنما رانا شاہد سہیل و دیگر بھی خطاب کیا خواجہ محمدآصف نے مزیدکہاکہ حکومت نے ملک سے گندم ‘چینی ‘آٹا سب کچھ چوری کرلیا ہے حکومت سے جانے کے بعد عمران خان کو این اوآر نہیں ملے گا وہ منہ چھپاتے پھریں گے سیدافتخارالحسن شاہ المعروف ظاہرے شاہ نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے موجودہ حکومت نے عوام کو زندہ درگو کردیا ہے عوام مہنگائی کے باعث لاچارہوکر موت کا انتظار کررہے ہیں صحت کارڈ ایک فراڈ ہے پیٹرول ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے 2018ء کا الیکشن ریاست پاکستان کیساتھ ایک حادثہ اورایک واردات تھی اس واردات اور حادثہ کی قیمت قوم کا بچہ بچہ ادا کر رہا ہے اور پتہ نہیں کتنے سال ادا کرتے رہے گا اس حکومت سے جلد جان چھوٹ جائیگی۔ وزرا میں عمران خان نے ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ تقسیم کرکے ثابت کر دیا ہے کہ ان کا میچ ختم ہوگیا ہے اور جلد گھر کو جانیوالے ہیں پی ٹی آئی کے لوگ رابطے میں ہیں تحریک عدم اعتماد لائیں گے اپوزیشن لانگ مارچ کا آپشن بھی استعمال کر رہی ہے اگر کوئی خطرہ نہیں تو حکومت وزراتیں کیوں بانٹ رہی ہے شہبازشریف کیخلاف کیسز میں نیب کو ناکامی ہوئی نیب کی ناکامی کے بعد اب ایف آئی اے کو پیچھے لگادیا اسلام آباد ہائیکورٹ اب نیب سے سوالوں کا جواب مانگ رہا ہے۔