واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کی کیپٹل پولیس نے صدرجوبائیڈن کے یکم مارچ کو ہونے والے پہلے اسٹیٹ آف ڈی یونین (ایس او ٹی یو )خطاب سے قبل سیکورٹی کے اضافی اقدامات کااعلان کیا ہے، دوسری جانب پڑوسی ملک کینیڈا میں ٹرک ڈرائیوروں کی جانب سے شروع کردہ احتجاج کا دائرہ وسیع ہورہا ہے۔ایک پریس ریلیز کے مطابق، نیشنل کیپیٹل ریجن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے صدرکے خطاب کے وقت واشنگٹن ڈی سی پہنچنے والے ٹرکوں کے قافلوں کے شیڈول سے آگاہ ہیں۔داخلی سلامتی کے محکمے(ڈی ایچ ایس)نے حال ہی میں قانون نافذ کرنے والے ریاستی اور مقامی اداروں کو خبردار کیا ہے کہ کینیڈا میں ٹرک مظاہروں کی طرح ملک کے بڑے شہروں میں مظاہرے ہوسکتے ہیں۔