بیجنگ(شِنہوا)چین میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علم محمد وسیم عاصم نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کو اپنی زندگی کی بہترین اور ناقابل فراموش یادوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔پاکپتن پنجاب سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ محمد وسیم عاصم اس وقت چین کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک چھنگہوا یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف وہیکل اینڈ موبلٹی سے گریجویشن کررہے ہیں۔بیجنگ 2022 ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں وسیم نے "عوام کو خراج تحسین" پیش کرنے کی پرفارمنس میں حصہ لیا ۔ افتتاحی تقریب میں شرکت سے وسیم میں بیجنگ ونٹر اولمپکس کے بارے میں گہرے جذبات پیدا ہوئے۔شِنہوا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بین الاقوامی تقریب میں پرفارم کرنا کوئی آسان نہیں ہے اس لیے وہ اس میں شرکت کرکے انتہائی خوش اور اسے اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتے ہیں۔ریہرسل کے حوالے سے وسیم نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ سال اکتوبر میں ریہرسل شروع کی تھی۔