سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے چھ بینچز تشکیل 

Feb 20, 2022

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر )سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے چھ بینچز تشکیل دے دیئے گئے اہم مقدمات میں دانیال عزیز الیکشن کیس ، سندھ افسران کیس شاہ رخ جتوئی کیس شامل ہیں سپریم کورٹ رجسڑا ر آفس نے آئیندہ ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیا جس کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس عائشہ ملک بینچ دوجسٹس قاضی فائز عیسی جسٹس یحی آفریدی ، بینچ تین جسٹس مقبول باقر،جسٹس امین الدین خان،جسٹس جمال خان مندوخیل ،بینچ نمبر چار جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس قاضی محمد امین بینچ نمبر پانچ جسٹس اعجاز الااحسن،جسٹس منیب اختر جسٹس مظاہر علی نقوی اور بینچ نمبر چھ جسٹس سجاد علی شاہ،جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہو گا جبکہ لاہور کراچی پشاور اور کوئٹہ رجسڑیوں میں مقدمات کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل نہیں دئے گئے اہم مقدمات میں خورشید شاہ کے اہلخانہ کی ضمانتوں کے خلاف نیب کی درخواستیں ، راحیلہ مگسی الیکشن میٹر، قتل کے ملزم شاہ رخ جتوئی کی سز ا کے خلاف اپیل شامل ہیں۔

مزیدخبریں