کامیاب جوان پروگرام ، 137 یونیورسٹیوں میں گرین کلبز فعال کردیئے 

Feb 20, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک بھر میں 137 یونیورسٹیوں میں گرین کلبز فعال کردیئے گئے۔ اس اقدام کے تحت نوجوانوں کو ماحولیاتی تحفظ سے متعلق نوکریاں مل سکیں گی۔حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت ملک بھر کی 137 یونیورسٹیوں میں گرین کلز فعال کردیئے۔ وزیراعظم عمران خان کے پروگرام کے تحت جامعات میں گرین کلبز کے ذریعے طلبہ و طالبات کو ماحول سے منسلک معاشی جدت سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز 15 مارچ سے ہوگا، گرین کلبز کے ذریعے کیمپس میں نوجوانوں کو ماحولیاتی جدت کے مطابق روزگار اپنانے کی تعلیم دی جائے گی۔پروگرام کے تحت گرین کلبز میں تربیت مکمل کرنے والوں کو مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی، کامیاب جوان گرین کلبز کے تحت طلباء  کو تربیت کیلئے بیرون ملک بھی بھیجا جائے گا۔

مزیدخبریں