اسلام آباد(خبر نگار) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کارکن کی حیثیت سے سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا کارکنان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور ہر موقع پر پارٹی کارکنان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہوں ان خیالات کا اظہار اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بام خیل میں پارٹی کارکنان بخت زمین مرحوم، محمد انعام مرحوم اور مظہر علی مرحوم کے یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ فوت ہونے والے کارکنان پارٹی کے ساتھ انتہائی مخلص تھے اور پارٹی کیلئے ان کے خدمات قابل تحسین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں خدمت کے جذبے سے قدم رکھا تاکہ اپنے علاقے کے لوگوں کی محرومیاں ختم کر سکوں ۔انکا مزید کہنا تھا کہ صوابی کے تعمیر و ترقی کا سفر شروع ہو چکا اور ہر شعبہ میں تاریخی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے