راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میں بسنت ،ان گنت پتنگوں کے فضاء میں نمودار ہونے اور ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 65 سے زیادہ افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کے شدید زخمی ہونے کے واقعات پر شہر بھر کے تھانوں میں 273 مقدمات درج کرکے 325 افراد کو گرفتار کرلیا گیا پولیس نے اپنے ڈرون کیمروں ، سوشل میڈیا اور نجی ٹی وی چینلز کی فوٹیج سے گرفتاریاں شروع کردیں پتنگ بازی میں سائونڈ سسٹم کرائے پر دینے والوں کی پکڑ دھکڑ بھی شروع کردی گئی۔سی پی او عمر سعید ورک اور ڈی سی طاہر فاروق نے بھی پکڑے گئے پتنگ بازوں کو تھانوں میں جاکر چیک کیا پتنگ بازوں کو گرفتاری کے بعد ان کی قمیضیں آپس میں باندھ کر تھانوں میں لایا گیا تھانہ بنی ، تھانہ وارث خان ، تھانہ گنجمنڈی ، تھانہ رتہ امرال ، تھانہ صادق آباد ، تھانہ نیو ڑٹائون تھانہ پیرودھائی کی حوالاتیں پتنگ بازوں سے بھر گئیں جن میں سے بڑی تعداد اڈیالہ جیل منتقل کردی گئی پولیس نے کہا کہ کریک ڈائون میں ہزاروں پتنگیں، ڈوریں، اسلحہ، سامان آتش بازی، ساؤنڈ سسٹم اور دیگر اشیاء قبضہ پولیس میں لے لی گئیں جس سے تھانوں کا مال مقدمہ بھی بڑھ گیا حوالاتوں میں گنجائش نہ ہونے پر گرفتار پتنگ بازوں کو تھانوں کی راہداریوں میں بٹھایا گیا پولیس نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ کے عرصہ میں کریک ڈاؤن کے دوران 1002 افراد گرفتار کرکے ان سے ایک لاکھ سے زائد پتنگیں، ہزاروں ڈوریں برآمد کی گئیںسی پی او عمر سعید ملک، ایس ایس پی انویسٹی گیشن غضنفر علی شاہ ، ایس ایس پی آپریشنزوسیم ریاض ، ایس پی ہیڈ کوارٹرزنیرہ اظفر، ڈویژنل ایس پیز سمیت تمام سینئر افسران خود فیلڈ میں پتنگ بازوں کی گرفتاری کیلئے جاری کریک ڈاؤن کی نگرانی میں مصروف رہے ۔