شرابی ہمسایوں کامحنت کش  کے گھر دھاوا،خواتین پر تشدد 

Feb 20, 2022

کوٹ ادو (نامہ نگار)شراب کے نشہ میں دھت ہمسایوں کا،محنت کش کے گھر دھاوا، خواتین سے بدتمیزی، ایک شراب فروش بھی پکڑا گیا تفصیل کے مطابق ،تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ شیخ عمر میں محمد رمضان بھٹی کے گھر رات کی تاریکی میں صفدر نذیر تھہیم اپنے دیگر ساتھیوں الطاف حسین بھٹی، شہباز موچی شراب کے نشہ میں دھت چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اس کے گھر داخل ہو گئے اور گھر میں موجود محمد رمضان بھٹی کی بیوی اور بیٹیوں سے بدتمیزی کی۔ اہل علاقہ کے آنے پر شرابی دیوار پھلانگ کر فرار ہوگئے۔پولیس سٹی کوٹ ادو نے دوران گشت شمالی ریلوے پھاٹک کے قریب عادی شراب فروش پتل روڈ کے رہائشی محمد عرفان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 29 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔

مزیدخبریں