ججز صاحبان کیلئے 20 نئی رہائش  گاہوں پر 26 کروڑ خرچ ہونگے  ایکسیئن کی چیف جسٹس کو بریفنگ 

ملتان (سپیشل رپورٹر)چیف جسٹس لاہور مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کوایڈیشنل سیشن و سول ججزصاحبان کی نئی رہائش گاہوں کی تعمیرات بارے ایکسیئن بلڈنگ حیدرعلی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ نیوجوڈیشل کمپلیکس میں 20مزیدنئی رہائش گاہیں ججز صاحبان کیلئے بنائی جارہی ہیںجن کی تعمیرپر26کروڑ روپے خرچ ہونگے اور یہ دوسال کی مددمیں مکمل ہونگی نئے ڈیزائن کے تحت انہیں تعمیرکیاجارہاہیچیف جسٹس لاہور مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہاکہ ان رہائش گاہوںکے نقشہ میں چندتبدیلیاں کی جائیں تو یہ واقعی ہی ایک آئیڈیل رہائش گاہیں ہونگی ہمیں اپنے ججز صاحبان کااحساس ہے کہ وہ کم وسائل میںاپنے فرائض احسن طریقہ سے اداکررہے ہیں انہیں بہترین ماحول دینا ہی میرامشن ہے تاکہ ججزصاحبان اوران کی فیملی اچھی رہائش گاہیں استعمال کریںیہاں سائے دار درخت بھی لگائے جائیں تاکہ ماحول مزیدبہترہوسرسبزماحول ہی انسان کوتبدیل کرتاہے 

ای پیپر دی نیشن