قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم وسیم کی رہائی کا پروانہ جاری

ملتان (سپیشل رپورٹر) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم وسیم کی رہائی کا پروانہ جاری ہوگیا کیس کا تحریری فیصلہ سیشن کورٹ پہنچنے پر رہائی کی روبکار جاری کردی گئی،لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس سہیل ناصر نے والدہ کے راضی نامے کو تسلیم کرتے ہوئے  14 فروری کو بریت کے احکامات جاری کیے اور ایک روز قبل 13 صفحات پر مشتمل بریت کا فیصلہ جاری کیا گیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن