لودھراں‘ پولیس پارٹی پر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ‘ چار ملزمان گرفتار‘ دیگر فرار

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملزمان کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ملزمان کا حملہ اینٹ مار کر ایس ایچ او کا سرپھاڑ دیا،پولیس موبائل کو بھی توڑ پھوڑ دیا پولیس  کے مطابق گیلے وال میں پولیس ایک معلمہ کے گھر کی دیوار گرانے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے گئی تو 16 مردو خواتین ملزمان نے ان پر حملہ کردیا اور اینٹ مار کر ایس ایچ او عامر گجر کا سر پھاڑنے کے ساتھ اہلکاروں کو یرغمال بناکر پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچایا پولیس نے حملہ کرنے والے چار ملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے کوشش کی جارہی ہے پولیس افسرکو زخمی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...