تنخواہ نہ ملنے نوکری سے نکالنے پرخود کو آگ لگانیوالا نوجوان چل بسا

شجاع آباد (سٹی رپورٹر) مزدور عظمت نے تنخواہ نہ ملنے پر خود کو آگ لگالی، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ورثاء  کااحتجاج، پولیس کاروائی سے گریزاں تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کا رہائشی 25 سالہ عظمت نادرآباد پھاٹک پر ایک فیکٹری میں مزدوری کرتا تھا۔5 فروری کو ایک دن کی چھٹی پر اسے نوکری سے نکال دیا اور بار بار اسرار کے باوجود تنخواہ بھی نہ دی۔ تنخواہ نہ ملنے پر عظمت نے فیکٹری کے سامنے چند روز قبل خود کو آگ لگالی۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عظمت آج نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ عظمت کے ورثاء نے برن یونٹ نشتر ہسپتال کے سامنے نعش رکھ کر احتجاج کیا۔ اب عظمت کے اہل خانہ اور اہل علاقہ فیکٹری کے سامنے احتجاج کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔ عظمت کے ورثاء کے مطابق پولیس ذمہ داران کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن