لاہور( نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ منڈی بہائو الدین کے کامیاب جلسے سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ،باشعور عوام جانتے ہیں کہ ملک کو درپیش معاشی مشکلات ماضی کے حکمرانوںکی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہیں اور وہی دوبارہ ملک کی باگ ڈور سنبھالنا چاہتے ہیں۔ حزب اختلاف کے منفی پراپیگنڈے کے باوجود تحریک انصاف کے ووٹ بینک میں ہرگز کمی نہیں ہوئی اور منڈی بہائو الدین کا جلسہ اپوزیشن کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عالمی اداروں کی تازہ ترین رپورٹس موجود ہیں کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی مہنگائی کی شرح کئی گنا بڑھی ہے ،پاکستان پٹرولیم اوراشیائے خوردونوش کی کئی چیزیں درآمد کرتا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کا رجحان ہے۔کرونا کی وجہ سے متاثر ہونے والی سپلائی چین بحال ہونے سے عالمی سطح پر صورتحال معمول پر آرہی ہے جس کے یہاں بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اورانشا اللہ مہنگائی میںبتدریج کمی آئے گی۔
اپوزیشن کے پراپیگنڈے کے باوجود پی ٹی آئی کا ووٹ کم نہیں ہوا، ہمایوں اختر
Feb 20, 2022