مولانا نعمان حسن لدھیانوی سپرد خاک   فضل الرحمن کا اظہار افسوس 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی پنجاب کے سابق امیر مولانا رشید احمد لدھیانوی کے صاحبزادے جے یو آئی ضلع رحیم یار خان کے جنرل سیکرٹری مولانا نعمان حسن لدھیانوی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مر حوم کی نماز جنازہ مر حوم کے بھائی مولانا انیس الرحمن لدھیانوی نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں جمعیت علماء اسلام کی مرکزی اور صوبائی قیادت اور مولانا جمیل الرحمن درخواستی ،مولانا مولانا محمد یوسف ،مولانا اقبال رشید ،مولانا خلیل الرحمن درخواستی ،مولاناعبد الروَف ربانی ،مولانا عزیز الرحمن درخواستی ،مولانا یحی عباسی سمیت شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے مولانا نعمان حسن لدھیانوی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ مولانا نعمان حسن لدھیانوی کی وفات سے جے یو آئی ایک مخلص اور نڈر نوجوان سے محروم ہوگئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن