لاہور(خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک پا کستان کے مرکزی رہنما مفتی محمد عمیر الازھری نے کہا ہے کہ موقع ملا تو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کام کریں گے،عوامی مفاد کو اولین ترجیح اور بنیادی مسائل کو حل کریں گے،موجودہ سیاسی ماحول عوام کے ساتھ ڈراما ہے،متوسط طبقہ حکومتی ریلیف کا منتظر ہے،عمران خان نے اپنی الیکشن مہم کے دوران جس
طرح بلند و بانگ دعوے کئے تھے۔سبز باغ دکھائے تھے، مہنگائی اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی باتیں کی تھیں، وہ محض باتیں ہی ثابت ہوئی، اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان غریب عوام کا خون چوس رہا ہے۔