لاہور(سپیشل رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمد ناصر اقبال خان،سیکرٹری جنرل تنویراحمدخان ،مرکزی سینئر وائس چیئرمین مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ ،میاں شہزادحسن ایڈووکیٹ،سلطان حسن بٹ ،مرکزی چیف آرگنائزر سلمان پرویز اورصدر پنجاب محمدیونس ملک نے کہا کہ اسلامیت نے عہد جاہلیت کاسومنات پاش پاش کرتے ہوئے انسانوں کو انسانیت اوراخلاقیات کاتصوراوردرس دیا۔دین فطرت اسلام نے خواتین اوراقلیت سمیت مختلف طبقات کے حقوق متعین کئے لیکن بدقسمتی سے آج دنیا بھر میں کروڑوں مسلمان بنیادی حقوق اوراحترام سے محروم بلکہ ہنودویہود کے ہاتھوں انتقام کانشانہ بنے ہوئے ہیں۔معتوب فلسطینی اورنہتے کشمیری امن، تعلیم، انصاف،روزگار ،حقوق اورآزادی کیلئے کئی دہائیوں سے دہائیاں دے رہے ہیں لیکن عالمی ضمیر کوآج تک ان کادرد محسوس نہیں ہوا۔ ہزاروں فلسطینی اورکشمیری اسرائیل اوربھارت کے زندانوں میں مقید ہیں،انہیں فوری رہاکیاجائے۔بھارتی عدالت کی طرف سے 38مسلمانوں کوسزائے موت کا نام نہادفیصلہ ناقابل فہم ہے۔بھارت میں انسانیت ناپید اورعدلیہ قید ہوگئی،بھارتی عدالت کافیصلہ مسترد کرتے ہیں۔ وہ گذشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔