لاہور(وقائع نگار)کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز کے بہترین سروس ڈیلیوری اور اچھی کارکردگی کے حامل افسران اور ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ایس ایس پی ڈسپلن اعجاز رشید نے 17 افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔سی سی پی او آفس کے انچارج کمپلینٹ سیل ڈی ایس پی خالد سعید اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مجموعی طور پر بارہ انکوائری افسران اورکمپلینٹ سیل کے پانچ سٹاف ممبران میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ 2 انسپکٹرز،7 سب انسپکٹرز،ایک لیڈی سب انسپکٹر،5 اے ایس آئیز،1 ہیڈ کانسٹیبل اور1 کانسٹیبل کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ایس ایس پی ڈسپلن اعجاز رشید نے انسپکٹرز حماد اختر، احمد رضا،سب انسپکٹرغلام نبی،لیڈی سب انسپکٹر صدف اصغر،سب انسپکٹر ریاض احمد،اے ایس آئی محمد سہیل،اے ایس آئی محمد ارشد،ہیڈ کانسٹیبل عمران صدیق اور کانسٹیبل جاویدحمید سمیت افسران اور اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ایس ایس پی ڈسپلن اعجاز رشید نے اسناد حاصل کرنیوالے پولیس افسران اور اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محنتی،ایماندار اور لگن سے شہریوں کی خدمت اور محکمانہ فرائض انجام دینے والے فرض شناس ملازمین ہمارا فخر اور اثاثہ ہیں۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ سی سی پی او آفس کے کمپلینٹ سیل اورانٹرنل اکاونٹیبلٹی برانچ میں شہریوں کی شکایات اور انکوائریز پر فوری عملدرامد اور ڈسپوزل یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شہری شکایات کی داد رسی کیلئے بلا جھجک سی سی پی او آفس تشریف لائیں۔