موٹر سائیکل سوار جوڑے سے 20کلو چرس برآمد

 ڈیرہ اللہ یار(نامہ نگار) پولیس اور سی آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق  پولیس نے  ڈیرہ اللہ یار سے سندھ جانے والے موٹر سائیکل سوار کی تلاشی لی اور موٹر سائیکل کی سیٹ کے نیچے چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی کی 20 کلو  چرس برآمد کرکے موٹر سائیکل سوار  اسلم کھوسہ اور خاتون فریدہ جمالی کو گرفتار کرکہ موٹرسائیکل اپنی تحویل میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن