شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری یاسر اقبال گوپے راء نے ملاقات کی ہے اور ان سے ضلع کی حالیہ تنظیم سازی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرنے کے علاوہ ان سے صوبائی حلقہ جات میں ہونے والی تنظیم سازی، بلدیاتی انتخابات کی تیاری، ضلع کی سیاسی و انتظامی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری یاسر اقبال گوپے رائنے کہا کہ پارٹی کی صوبائی قیادت نے پارٹی کارکنوں کو اعتماد میں لئے بغیر جو ضلعی تنظیم کے عہدیداروں کی نامزدگی کی ہے وہ میرٹ کے بالکل خلاف اور کارکنوں کی خواہشات کے منافی ہے اس سلسلہ میں انہوں نے پارٹی قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے ، پی ٹی آئی کو کسی کے گھر کی لونڈی نہیں بننے دیں گے اور نہ ہی اس میں برادری ازم کی بالادستی قائم ہونے دیں گے ۔