قصور :مختلف واقعات میں لڑکی اورکمسن بچہ لاپتہ

Feb 20, 2022

قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور اور نواح میں دو مختلف واقعات میں ایک جواں سالہ لڑکی اغواء  جبکہ کمسن بچہ مدرسہ سے گھر کو آئے ہوئے لاپتہ ہوگیا۔مقامی پولیس نے دونوں الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ محمد سلیم نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں بھٹہ پر مزدوری کرتا ہوں اور بھٹہ پر ہی رہتا ہوں گزشتہ رات ملزمان فیاض،سرفراز،اکرم اور رشید بھٹہ پر آئے اور میری پندرہ سالہ بیٹی (ح)کو ورغلاء  پھسلاء کر اغواء کرکے لے گئے ہیں۔

مزیدخبریں