روہت شرما ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

Feb 20, 2022

لاہور (سپورٹس ڈیسک )ویرات کوہلی کے باہر ہونے کے بعد روہت شرما کو بھارت کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔اکتوبر 2019 میں ٹیسٹ سائیڈ کیلئے بیٹنگ کا آغاز کرنے کے بعد سے 34 سالہ کھلاڑی باقاعدہ کھیل رہے ہیں۔روہت نے پہلے ہی کوہلی کی جگہ سفید گیند والی ٹیموں کا کپتان بنا لیا تھا۔ اور اب وہ سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔سلیکٹرز کے چیئرمین چیتن شرما نے کہا کہ روہت ہمارے ملک کے نمبر ایک کرکٹر ہیں۔کوہلی نے جنوری میںبھارت کے ٹیسٹ کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا اور گزشتہ سال ٹی ٹونٹی کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور پھر انہیں ون ڈے کپتان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔روہت نے 2013 میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے اب تک 43 ٹیسٹ میں آٹھ سنچریوں سمیت 3,047 رنز بنائے ہیں۔

مزیدخبریں