نوازشریف نے دوراقتدار میںملک و قوم کو مسائل سے نجات دلوائی: ذیشان پرویز

Feb 20, 2022

 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اورجنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ ارض پاک میں بسنے والوں پر مہنگائی کے بم برسانے والی حکومت نااہل اور ناکام ثابت ہوئی ہے میاں محمد نوازشریف نے اپنے دور اقتدار میں ملک و قوم کو مسائل اور بحرانوں سے نجات دلوائی آج عمرانی حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور میاں نواز شریف کو عوام کی خدمت اور ملکی ترقی کی سزا دی گئی ہے، (ن) لیگ کی قیادت انسانی اقدار کی سیاست کی قائل ہے اور تاجر برادری نواز لیگ کی جمہوری جدوجہد میں اسکی قیادت کے ساتھ کھڑی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میاں ذیشان پرویز اور ملک پرویز اقبال نے کہا کہ میاں نواز شریف ارض پاک کے خیر خواہ ہیں وہ پاکستان کی تعمیر وترقی یقینی بنانے کے جرم میں ہر آزمائش کا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کو کمزور کرنے والے موجودہ حکمرانوں سے نجات ضروری ہے اور جلد از جلد عوام دشمن حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے رخصت کرنا ہوگا جس کیلئے تمام طبقات پی ڈی ایم کی سیاسی جدوجہد کا حصہ ہیں۔

مزیدخبریں