قصور(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ارشد بھٹی کا بنیادی مرکز صحت جمبر خورد اور گورنمنٹ ہائی سکول دینا ناتھ کا دورہ‘ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی‘صفائی ستھرائی اور سکول میں تدریس کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ارشد بھٹی نے بنیادی مرکز صحت جمبر خورد کا دورہ کیا اور وہاں پر شہریوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات‘صفائی ستھرائی‘ڈاکٹر ز اور عملے کی حاضری کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کرونا ویکسی نیشن کی خصوصی مہم ’’ریڈ‘‘کے تیسرے فیز کی کامیابی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔