وزیرآباد(نا مہ نگار) وزیرآباد کی رفاعی شخصیت حاجی محمد عظیم (جنریٹر والے) کے تعاون سے قرآن مجید کی عظمت و توقیر کی سر بلندی کیلئے شہید ہونے والے قرآن پاک کے نسخوں کو محفوظ کرنے کے لئے وزیرآباد پیر میٹھا قبرستان کی حدود میں قرآن محل تعمیر کیا جا رہا ہے، جہاں پر مکمل طور پر شہید ہو جانے والے مقدس اوراق کی سنبھالنے کیلئے ابتدائی طور پر 2کنویں تعمیر کر دیئے گئے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر 6کنویں تعمیر کرنے کا ٹارگٹ ہے، اس حوالے سے پیر میٹھا قبرستان کی محافظ کمیٹی کے عہدیداران جن میں صدر عمران سنی کمبوہ، جنرل سیکرٹری ندیم نقیبی، فنانس سیکرٹری ظہیر کھوکھر، سرپرست اعلیٰ ملک محمد نذیر، حاجی محمد رفیق مہر، محمد طارق، حاجی صفدر، محمد اکبرو دیگران نے حاجی محمد عظیم کے ہمراہ اس پراجیکٹ کا وزٹ کیا۔
وزیرآباد پیر میٹھا قبرستان میں قرآن محل تعمیر کیا جا رہا ہے:محمد عظیم
Feb 20, 2022