حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) حافظ آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ہوئی ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کے دوران پاؤں پھسل جانے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے زخمی ہونے والے نواحی گاؤں پپلی کے رہائشی ہارون علی کوطبی امداد کے بعد ٹراما سنٹر منتقل کر دیا ۔جہاں زخمی کاعلاج معالجہ جاری ہے۔
حافظ آباد:چلتی ٹرین سے پاؤں پھسلنے پر مسافر گر کر شدید زخمی
Feb 20, 2022