لاہور چیمبر کاکوٹنگ ایسوسی ایشن، کیمسٹری کونسل کیساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

Feb 20, 2022

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان کوٹنگ ایسوسی ایشن، بی ٹو بی میڈیا (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور پاکستان کیمسٹری کونسل کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیںجن کا مقصدبزنس کمیونٹی کے لئے نمائشوں، بی ٹو بی میٹنگز،میچ میکنگ کانفرنسز اور دیگر ایونٹس کے ذریعے کاروباری مواقعوں پیدا کرنا ہے۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیر اور پاکستان کوٹنگ ایسوسی ایشن، B2B میڈیا اور پاکستان کیمسٹری کونسل کے چیئرمین معظم رشید نے ایم او یوز پر دستخط کیے جبکہ سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن اور نائب صدر حارث عتیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ معاہدے کے مطابق، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان کوٹنگ ایسوسی ایشن، B2B میڈیا (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور پاکستان کیمسٹری کونسل ایک دوسرے کے صنعتکاروں ، تاجروں اور دیگر کاروباری افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیں گے جبکہ وہ تجارت، صنعت اور برآمدات پر مبنی سرگرمیوں کے لیے تنظیموں کے باہمی روابط کو بھی بہتر بنائیں گے۔اس کے علاوہ متعلقہ علاقوں میں صنعتی اور تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے افرادی قوت کی فراہمی کے حوالے سے تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ اجتماعی کوششوں کے ہمیشہ بہترین نتائج برآمد ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لاہور چیمبرنے بہت سے چیمبرز اور تجارتی تنظیموں کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں۔ 

مزیدخبریں