لاہور (لیڈی رپورٹر )پاکستان اینیمل رائٹس ایڈووکیسی گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ جانوروں سے حسن سلوک اور رحمدلی مہذب معاشرے کی دلیل ہے، حکمران جانوروں کو حقوق کی فراہمی کے اقدامات کرے۔ گزشتہ روز فوکل پرسن عائزہ حیدر، چیف ٹوڈ شئے، عنیزہ خان اور ایڈووکیٹ حمزہ ہمایوں نے لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پنجاب میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،ہائیکورٹ کو پنجاب حکومت کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اگر کوئی سوسائٹی یا فرد کتوں کو ظالمانہ طریقے سے قتل کرے گا تو اس کو 50 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا لیکن ہماری متعدد درخواستوں کے باوجود ابھی تک کسی کو جرمانہ نہیں کیا گیا۔