کراچی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل و وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت انصاف ہاؤس کراچی میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان، صدر پی ٹی آئی بلال غفار نے شرکت کی۔ اجلاس میں اراکین سندھ اسمبلی سعید آفریدی، رابستان خان،ارسلان تاج،راجہ اظہر،سدرہ عمران،رابعہ اظفر، شاہنواز جدون،ریاض حیدر، عدیل احمد، عباس جعفری سمیت دیگر نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت اجلاس میں گھوٹکی کراچی مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا۔ اجلاس میں شریک اراکین کی جانب سے سندھ حقوق مارچ سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی و وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ میں 14 سالوں سے پیپلزپارٹی کا راج ہے اور کارکردگی صفر ہے۔ سندھ کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے جدوجہد کررہی ہے۔ کراچی میں ترقیاتی کاموں کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ترقی کا بیڑا وفاق نے اٹھایااجلاس سے خطاب۔شہریوں کیلئے میگا پروجیکٹس لیکر آئے۔ بلاول زرداری کا لانگ مارچ اپنے ورکرز کے ساتھ بھی دھوکا ہے۔ بلاول زرداری کا لانگ مارچ ناکام مارچ میں تبدیل ہوجائیگا۔ پی ٹی آئی تنظیم اور عوامی نمائندے پی پی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار ہیں۔ اسد عمر نے کراچی صدر اور جنرل سیکریٹری کو تحریک مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔
سندھ میں 14برس سے پی پی برسر اقتدار کارکردگی صفر اسد عمر
Feb 20, 2022