ہوم اکنامکس کالج میں انگریزی مباحثہ پکوان اور ری سائیکلنگ مقابلے 

Feb 20, 2022

اسلام آباد (خبر نگار)اسلام آباد ہوم اکنامکس اینڈ منیجمنٹ کالج ایف الیون میں بین الکلیاتی انگریزی مباحثہ پکوان اور ری سائیکلنگ مقابلوں کا انعقاد ہوا مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای ڈاکٹر اکرام علی ملک صدارت پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ شیخ نے کی ڈائریکٹر کالجز آفتاب طارق ڈائریکٹر مانیٹرنگ سہیل محمود پرنسپل آئی الیون شازیہ وزیر پرنسپل ہمک کالج حمیرا حبین بھی شریک تھے۔ منصفین کے مطابق انگریزی مباحثہ اور ری سائیکلنگ مقابلوں میں ماڈل کالج ایف سیون فور جبکہ مقابلہ پکوان میں میزبان کالج فاتح قرار پایا آخر میں پرنسپل کالج نے مہمان خصوصی کو کالج کا نشان پیش کیا

مزیدخبریں