لاہورسمیت پنجاب پائیدار ترقی کے نئے  دور میں داخل ہوچکا ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب

Feb 20, 2022 | 13:32

ویب ڈیسک
 لاہورسمیت پنجاب پائیدار ترقی کے نئے  دور میں داخل ہوچکا ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب
 لاہورسمیت پنجاب پائیدار ترقی کے نئے  دور میں داخل ہوچکا ہے:وزیر اعلیٰ پنجاب

دھابی گروپ  پنجاب میں 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری پر آمادہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے دھابی گروپ  پنجاب میں 60 ارب روپے کی سرمایہ کاری پر آمادہ ہوگیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ دھابی گروپ اورحکومت پنجاب لاہور کی  بلند ترین عمارت بنانے جارہے ہیں۔ معاہدے پر دھابی گروپ کے سربراہ اورمتعلقہ حکام کو مبارکباد  دیتا ہوں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دھابی گروپ اس تاریخی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 60ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والامبارک سینٹرحقیقی معنوں میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب نے سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کیا ہے۔ پنجاب میں نئے سپیشل اکنامک زون بن رہے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ دریائے راوی کے کنارے بسنے والا نیا پراجیکٹ گیم چنیجر بھی اورلاہور میں نئے دورکا آغاز بھی ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہورسمیت پنجاب پائیدار ترقی کے نئے  دور میں داخل ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں اور خاص طورپر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے وزیراعلیٰ سہولت مرکز قائم کیاگیا ہے۔

مزیدخبریں